وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میں جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں
نیوزٹی وی چینل )وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میں جہانگیر ترین سے
معذرت خواہ ہوں ان کے متعلق کہنا کچھ اور
چاہ رہا تھا مگر منہ سے کچھ اور نکل گیامیں
یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ عمران خان مجھ سمیت کرپشن پر کسی کو نہیں چھوڑتا۔
پشاور میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمرا ہ میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے پرویز خٹک نے یہ کہا کہ اپوزیشن کو کسی نے نہیں روکا ہر کوئی جلسہ کرسکتا ہےہم نے بھی ماضی میں بہت جلسے کیے تھے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے یہ
بھی کہا کہ این او سی یا کسی اور اجازت نامہ کی ضرورت ہوگی تو حکومت دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا کورونا وائرس
کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جلسے کی اجازت ہوگی تو سب کو
ہوگی یا پھر کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments
Post a Comment